خیبرپختونخوا میں رواں سال ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
محکمہ انسددہشت گردی نے رواں سال کے واقعات کی رپورٹ مرتب کرلی۔ جس کے مطابق صوبے میں دہشت گردی کے 284 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ شمالی وزیرستان میں 53، بنوں میں 35، ڈی آئی خان میں 31 جبکہ پشاورمیں 13 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشتگردی کے مقدمات میں 1 ہزار 116 ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ سی ٹی ڈی کی مختلف کاروائیوں میں 148 فتنہ التخواج ہلاک ہوئے، ڈی آئی خان میں 67 جبکہ بنوں میں 19 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد 95 دہشت گردوں کوگرفتارکیا گیا، جس میں کرم میں 70، کرک میں 6 ، جبکہ سوات اور بنوں 3،3 دہشت گردوں گرفتار ہوئے۔
