اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین-سربیا دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر بلغراد میں نمائش کا...

چین-سربیا دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر بلغراد میں نمائش کا انعقاد

سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز میں حاضرین’’ثقافتی ورثے کے پل‘‘ کے عنوان سے نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بلغراد(شِنہوا)بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز نے چین-سربیا دوستی کے 70 سال کی تکمیل اور مرکز کے سرکاری افتتاح کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے بین الثقافتی دستکاری نمائش کا آغاز کیا۔

"ثقافتی ورثے کے پل” کے عنوان سے سربیا کے ہنر مندوں کی تنظیم ایتھنو نیٹ ورک کے اشتراک سے منعقد کی گئی نمائش میں دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد روایتی دستکاریوں کی نمائش کی گئی جن میں کڑھائی، بُنائی اور مٹی کے برتن شامل ہیں۔ سینکڑوں افراد نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور چینی و سربیائی ثقافتی ورثے سے براہ راست متعارف ہونے کا موقع حاصل کیا۔

سربیا میں چینی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلر تانگ دا شینگ نے کہا کہ یہ نمائش صرف ہنر کا مکالمہ نہیں بلکہ پہاڑوں اور سمندروں کے پار تہذیبوں کا مصافحہ ہے۔ یہ فن پارے ہمارے عوام کی خوبصورتی کی جستجو اور زندگی سے محبت کو ظاہر کرتے ہیں۔

سربیا کے ترقیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر تاتجانا ماتک نے کہا کہ یہ نمائش دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت صرف ہماری یادداشت نہیں بلکہ ہمارا مستقبل بھی ہے۔ تاتجانا نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ نمائش باہمی اعتماد اور تعاون کی پائیدار علامت بنے گی۔

ایتھنو نیٹ ورک قومی و بین الاقوامی سطح پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے سربیا بھر میں دستکاری کی تنظیموں کو یکجا کرتا ہے تاکہ روایتی فنون کا تحفظ اور انہیں فروغ دیا جا سکے۔

چینی ثقافتی مرکز بلغراد کے ڈائریکٹر ژانگ آئی من نے مرکز کی طرف سے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ چینی کڑھائی والا لباس ہو یا سربیائی اون کا قالین، ہر فن پارہ تاریخ، شناخت اور ہنرمندی کی چھاپ لئے ہوتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!