اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا کا بلند ترین پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

کمبوڈیا کا بلند ترین پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

کمبوڈیا کے صوبہ پورست میں قومی شاہراہ نمبر 10 کے پل نمبر 28 کافضائی منظر-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کے مغربی صوبے پورست میں ایک چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کئے گئے کمبوڈیا کے سب سے اونچے پل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

وزارت پبلک ورکس اینڈ ٹرانسپورٹ کے ترجمان فان ریم نے شِنہوا کو بتایا کہ قومی شاہرہ نمبر 10 کے پل نمبر 28 کو عوام کے لئے مستقل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پل پر تعمیراتی کام 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ توقع ہے کہ پل زبردست معاشی فوائد فراہم کرے گا کیونکہ یہ سفر کے وقت اور نقل و حمل کے اخراجات دونوں کو کم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لوگ تصاویر لینے یا آس پاس کے حیرت انگیز مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے پل کے پار سفر کرسکتے ہیں یا پل کے کنارے ٹھہر سکتے ہیں ۔

80 میٹر اونچا یہ پل، جس کی کل لمبائی 530 میٹر اور چوڑائی 10 میٹر ہے، ویل وینگ ضلع کے اوسم کمیون کے چھائے لک گاؤں میں روسے کروم دریا کی وادی میں تعمیر کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!