اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کار ساز کمپنی چھانگ آن نے تھائی لینڈ میں اپنا پلانٹ...

چینی کار ساز کمپنی چھانگ آن نے تھائی لینڈ میں اپنا پلانٹ قائم کردیا

تھائی لینڈ کے شہر رایونگ میں چینی کار ساز کمپنی چھانگ آن آٹو موبائل کے تھائی لینڈ پلانٹ کے افتتاح کا منظر-(شِنہوا)

رایونگ(شِنہوا)چین کی کار ساز کمپنی چھانگ آن نے تھائی لینڈ میں اپنے پلانٹ کا افتتاح کردیا جہاں کمپنی کی 2 کروڑ 85 لاکھ 90 ہزار ویں گاڑی اسمبلی لائن سے باہر آئی جو کمپنی کی عالمی توسیع میں اہم سنگ میل ہے۔

یہ چھانگ آن آٹوموبائل کی بیرون ملک گاڑیوں کی پہلی فیکٹری ہے جو تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے رایونگ میں واقع ہے۔ اس پر مجموعی طور پر تقریباً 10 ارب تھائی بھات (تقریباً 30 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

یہ جدید پیداواری پلانٹ 5 بڑے شعبوں میں مکمل پیداواری صلاحیت کا حامل ہے جن میں ویلڈنگ، پینٹنگ، اسمبلی، انجن اسمبلی اور بیٹری اسمبلی شامل ہیں۔ اس کی ابتدائی سالانہ پیداواری صلاحیت ایک لاکھ گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر صنعت اکانات پرومفان نے کہا کہ صف اول کی چینی کار ساز کمپنی کے طور پر چھانگ آن نے اپنی پہلی بیرون ملک فیکٹری کے قیام کے لئے تھائی لینڈ کا انتخاب کیا جو نہ صرف اس کی تھائی مارکیٹ پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

تھائی لینڈ طویل عرصے سے جنوب مشرقی ایشیا میں گاڑیوں کی تیاری کا اہم مرکز رہا ہے جو 2030 تک ملک میں تمام گاڑیوں میں الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز) کا حصہ 30 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!