پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی کمپنیاں بلغراد میٹرو کے لئے ٹنل بورنگ مشینیں فراہم کریں گی

چینی کمپنیاں بلغراد میٹرو کے لئے ٹنل بورنگ مشینیں فراہم کریں گی

چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا میں چائنہ ریلوے کنسٹرکشن ہیوی انڈسٹری کارپوریشن لمیٹڈ کے صنعتی پارک میں عملے کے ارکان ٹنل بورنگ مشین(ٹی این ایم) ڈنگ ہائی کی تقریب رونمائی میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بلغراد(شِنہوا)چینی کمپنیاں بلغراد کے میٹرو نظام کی تعمیر کے لئے ابتدائی 2ٹنل بورنگ مشینیں (ٹی بی ایمز) فراہم کریں گی جو سربیا کے اہم ترین بنیادی شہری سہولیات کے منصوبے میں بڑی پیش رفت کی علامت ہے۔

بلغراد شہر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں پاور چائنہ اور دنیا کی نمایاں ٹی بی ایم تیار کرنے والی کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن ہیوی انڈسٹری کارپوریشن لمیٹڈ(سی آر سی ایچ آئی) کے نمائندوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر سرکاری یوٹیلٹی کمپنی "بلغراد میٹرو اینڈ ٹرین” کے ڈائریکٹر آندریجا ملادینووچ بھی موجود تھے۔

پاور چائنہ میٹرو لائن 1 کے سرنگ والے حصے کی تعمیر کرے گی جبکہ سی آر سی ایچ آئی مشینیں فراہم کرے گی جن میں سے ہر ایک کا وزن 2 ہزار ٹن ہے اور ان کا قطر تقریباً 10 میٹر ہے۔ مشینوں کی ترسیل اور تنصیب اپریل اور جون 2026 میں متوقع ہے۔

ملادینووچ نے کہا کہ یہ معاہدہ مکمل پیمانے پر تعمیراتی کام شروع کرنے کی جانب کلیدی قدم ہے۔ ٹی بی ایم مشینوں کی آمد کا مطلب ہے کہ ہم سرنگ کھودنے کے لئے تیار ہیں اور وہ میٹرو نظام فراہم کرسکیں گے جو بلغراد کا حق ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت سی آر سی ایچ آئی کی 15 سے زائد ٹی بی ایمز یورپ میں بنیادی شہری سہولیات کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

بلغراد شہر کا کہنا ہے کہ پاور چائنہ اور سی آر سی ایچ آئی کی شراکت داری عالمی تجربے اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے جو جدید، موثر اور محفوظ میٹرو نظام کی تعمیر میں مدد دے گا جو اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!