ہزاروں ٹیکنالوجی سے دلچسپی رکھنے والے افرادلبنان کے بیروت ہال میں منعقد ہونے والے پاور ایکس سربراہی اجلاس میں شریک ہو ئے ہیں جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 70 نئے کاروباری ادارے اکٹھا ہوئے ہیں۔
یہ ایونٹ کاروباری افراد کو اپنے منصوبوں کو ترقی دینے کے لیے نیٹ ورکنگ، ماہرین کی گفتگو اور ورکشاپس جیسے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
ایونٹ کی منتظم تنظیم بیری ٹیک میں لبنان انوویٹو پروگرام کی منیجر نادین سلیم نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ سربراہی اجلاس ایک اہم موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ لبنان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ملک کی معیشت کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (عربی):نادین سلیم، منیجر، لبنان انوویٹو پروگرام،بیری ٹیک
"آپ جانتے ہیں کہ لبنان نے گزشتہ عرصے میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور ہم ایک امید کی کرن کا انتظار کر رہے تھے تاکہ ہم کچھ کر سکیں اور اس ایکو سسٹم کی مدد کر سکیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ ہمارے لیے بہترین وقت ہے کیونکہ حکومت واپس آ رہی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں اور ایک امید کی جھلک نظر آ رہی ہے۔ تو پھر ہم کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اتنے بڑے سمٹ کے انعقاد سے اپنا پیغام پہنچائیں؟”
سلیم نے کہا کہ یہ ایونٹ اسٹارٹ اپس کے ماحولیاتی نظام کے اہم کرداروں کو ایک ساتھ لا کر اختراعات میں تعاون کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (عربی): نادین سلیم، مینیجر، لبنان انوویٹو پروگرام، بیری ٹیک
"بیری ٹیک ایک معاون ادارہ ہے۔ ہم ایکو سسٹم کے اہم افراد کے درمیان رابطہ اور بات چیت کو آسان بناتے ہیں اور یہی ہم اس سربراہی اجلاس کے ذریعے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم مختلف شعبوں کے درمیان روابط اور بات چیت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔”
ایونٹ میں شریک کئی کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ شراکت داروں سے ملاقات اور اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (عربی): حسین حاج، مالک اسٹارٹ اپ کمپنی
"ہم یہاں ایک نئے کاروباری ادارے کے طور پر موجود ہیں۔ ہمیں یہاں اپنے اسٹال کے ذریعے عوامی رابطے قائم کرنے کا فائدہ ملا، نئے لوگوں سے ملنے کا موقع ملا اور اس نمائش میں آنے والے افراد کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں کھلیں۔”
ساؤنڈ بائٹ (عربی): مہدی حجازی، مالک، برک ٹاک
"جہاں تک ہمارے کاروبار کا تعلق ہے، ہم ’لبنان کو اینٹ بہ اینٹ تعمیر کرنا‘ چاہتے ہیں۔ ہم معماروں کی ایک ٹیم ہیں جو لبنان کے نئے دور میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ہم لبنانی طرزِ تعمیر کو لیگو سیٹس کی شکل دے رہے ہیں، جنہیں ہم سیاحوں، مقامی لوگوں اور بیرونِ ملک مقیم لبنانیوں کو فروخت کر سکتے ہیں اگر وہ اپنے وطن کا ایک حصہ اپنے ساتھ لے جانا چاہیں۔”
بیروت، لبنان سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link