اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین 3 نئی فوجی اکیڈمیاں قائم کرے گا، ترجمان

چین 3 نئی فوجی اکیڈمیاں قائم کرے گا، ترجمان

روس کے شہر ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کادستہ سلامی پیش کررہاہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ  مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ماتحت 3نئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام  کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خدمات اور ہتھیاروں میں تبدیلیوں کو اپنایا اور فوجی مہارت کی تربیت بڑھائی جاسکے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تینوں اداروں میں ہائی سکول کے فارغ التحصیل طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق 3 نئے کالجوں میں ایک فوجی شعبوں پر مرکوز ہے۔ یہ آرمی اکیڈمی آف آرمرڈ فورسز، پی ایل اے آرمی اکیڈمی آف آرٹلری اور ایئر ڈیفنس کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے جس کا مرکزی کیمپس صوبہ آنہوئی کے شہر ہیفے میں واقع ہے۔

دوسرا کالج معلوماتی معاونت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی اور پی ایل اے کی آرمی انجینئرنگ یونیورسٹی کے متعلقہ سکولوں کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے جس کا مرکزی کیمپس صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں واقع ہے۔

تیسرے کالج کی توجہ مشترکہ نقل وحمل میں معاونت پر مرکوز ہے جو آرمی لاجسٹک اکیڈمی اور آرمی ملٹری ٹرانسپورٹیشن یونیورسٹی کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور اس کا مرکزی کیمپس بلدیہ چھونگ چھنگ میں ہے۔

ترجمان کے مطابق تعلیمی پروگراموں اور داخلہ کی نشستوں سے متعلق معلومات سالانہ داخلوں کے نظام اوقات کے مطابق جاری کی جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!