اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور روس کی سب سے بڑی زمینی بندرگاہ صنعتی مرکز کے...

چین اور روس کی سب سے بڑی زمینی بندرگاہ صنعتی مرکز کے طور پر دوبارہ متحرک

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے مان ژولی ریلوے پورٹ پر کنٹینر لادنے کا فضائی منظر-(شِنہوا)

ہوہوت(شِنہوا)صبح کے پرسکون لمحات میں روس سے مال بردار ٹرینیں مسلسل چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے سرحدی شہر مان ژولی میں زرعی اجناس اور لکڑی لے کر جاتی ہیں۔

چین کی سب سے بڑی زمینی بندرگاہ کے طور پر مان ژولی اب "ٹرانزٹ سٹیشن” کے روایتی کردار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اناج، تیل اور لکڑی کی مقامی پروسیسنگ کو فروغ دے کر یہ شہر آہستہ آہستہ علاقائی صنعتی مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے۔

مان ژولی شن فینگ گرین اینڈ آئل انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ روس سے درآمد کردہ تازہ تیل دار بیج کو ذہانت پر مبنی پروڈکشن لائنوں پر پروسیس کرتی ہے۔ چھیلنے سے لے کر تیل نکالنے تک تمام عمل بلاتعطل جاری رہتا ہے اور تیل دار بیج سے نکلنے والا سنہری تیل آہستہ سے ذخیرے کے ٹینکوں میں جمع ہوتا ہے۔

کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر یانگ ژی ہونگ نے بتایا کہ جیسے ہی خام مال کسٹمز سے کلیئر ہوتا ہے ہم فوراً پیداوار شروع کرتے ہوئے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی تیل دار بیج اپنی کم تیزابیت اور زیادہ دھواں برداشت کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے مقامی کمپنیوں میں خاصا مقبول ہے۔

"روسی سپلائی اور چینی پروسیسنگ” ماڈل مقامی کاروباری اداروں کو محض تجارت کے بجائے قدر میں اضافہ کرنے والی جدید پروسیسنگ کی طرف لے جا رہا ہے۔

اس ماڈل کے تحت روایتی ٹیکس اور فیسیں تقریباً 18 فیصد سے کم ہوکر 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہیں۔ اس سے خام مال سستے داموں حاصل ہوتا ہے اور سرحد کے قریب رہنے والے افراد قیمت کے فرق سے آمدنی حاصل کرتے ہیں جس سے باہمی مفید سپلائی چین تشکیل پاتی ہے جس میں سرحدی رہائشی افراد، کوآپریٹو اور ادارے شامل ہوتے ہیں۔

اپریل 2025 تک مان ژولی میں سرحدی تجارت کا حجم 10 کروڑ یوآن سے تجاوز کرگیا ہے جس میں 3 ہزار 600 سے زائد سرحدی رہائشیوں نے حصہ لیا اور شہر کو تقریباً 20 لاکھ یوآن کی ٹیکس آمدن حاصل ہوئی۔

مان ژولی کی لکڑی کی پروسیسنگ کی صنعت بھی بیج اور تیل کے شعبے کی طرح ترقی کر رہی ہے۔ 2003 میں درآمدی لکڑی کے پروسیسنگ بیس کے قیام کے بعد مان ژولی نے گہری اور اچھے معیار کی پروسیسنگ پر توجہ دی جس سے لکڑی کی صنعت کی ترقی کی بھرپور صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!