اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی سرمایہ کاری ہنگری کی معاشی ترقی کا ’’ناگزیر محرک‘‘ بن...

چین کی سرمایہ کاری ہنگری کی معاشی ترقی کا ’’ناگزیر محرک‘‘ بن چکی ہے،ہنگرین وزیراعظم

ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن(بائیں) اور بی وائے ڈی کے چیئرمین اور سی ای او وانگ چھوان فو پریس کانفرنس میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بوداپست(شِنہوا)ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاری ہنگری کی اقتصادی ترقی کے لئے "لازمی محرک” بن چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چین کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی بی وائی ڈی اپنا یورپی کاروباری ہیڈکوارٹر اور نیا تحقیق و ترقی  مرکز بوداپست میں قائم کرے گی۔

اوربن نے کہا کہ ہم تبدیلی کے دور میں جی رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز، صارفین کے نئے تقاضے اور نئے پیداوار کنندگان سامنے آ رہے ہیں۔ ہم ہنگری والے اس نئے دور سے پیچھے نہیں رہنا چاہتے۔ اسی لئے ہم نے ایک تزویراتی فیصلہ کیا ہے کہ ہنگری کی صنعت کو الیکٹرو موبیلٹی کے دور میں داخل ہونا ہوگا۔

اوربن نے کہا کہ ہنگری اکیلا اس نئی ٹیکنالوجیکل دور میں داخل نہیں ہوسکتا۔ ہمیں شراکت داروں کی ضرورت ہے۔ ہم صرف اس صورت میں اس نئے دور میں داخل ہوسکتے ہیں جب چین اور ہنگری کے درمیان تزویراتی تعاون ہو کیونکہ صنعتی ٹیکنالوجی میں چین سب سے آگے ہے۔

اوربن نے ہنگری کی "رابطہ حکمت عملی” کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری مشرقی اور مغربی سرمائے، تجارت اور اختراع کا مرکزی مقام بننے کا خواہاں ہے۔

اوربن نے کہا کہ پچھلے 10 سال میں ہنگری کی تجارت کا حجم دگنا ہو چکا ہے اور چین مستقل طور پر ہنگری کے 3 بڑے سرمایہ کار ممالک میں شامل ہے۔ کچھ سال چین ہنگری میں سب سے بڑا سرمایہ کار بھی رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چینی سرمایہ کاری ہنگری کی اقتصادی ترقی کا اہم بلکہ ناگزیر محرک بن چکی ہے۔

ہنگری کےوزیراعظم نے بوداپست-بلغراد ریلوے جیسے چینی تعاون سے جاری بنیادی شہری سہولیات کے بڑے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہنگری کی جدیدیت کی مالی معاونت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!