سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں چین۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی امور پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد چین کی جانب سے پریس بریفنگ دی جارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین مذاکرات اور رابطوں سے اقتصادی اور تجارتی خدشات کو دور کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
ترجمان حہ یونگ چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں چین۔ امریکہ مذاکرات میں طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق فریقین نے معیشت اور تجارت میں اپنے اپنے خدشات سے متعلق رابطے برقرار رکھنے کے لئے اقتصادی اور تجارتی مشاورت کا طریقہ کار قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ضمن میں متعلقہ معلومات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
چین اور امریکہ نے 10 سے 11 مئی تک جنیوا میں اقتصادی اور تجارتی امور پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا تھا۔ ملاقات میں فریقین متعدد مثبت امور پر متفق ہوئے اور دوطرفہ ٹیکس کی سطح کو نمایاں انداز میں کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
