اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ویزہ فری پالیسی کو برازیل، ارجنٹائن، چلی، پیرو اور یوراگوئے کے...

چین ویزہ فری پالیسی کو برازیل، ارجنٹائن، چلی، پیرو اور یوراگوئے کے شہریوں تک توسیع دے گا

چین یکم جون 2025 سے 31 مئی 2026 تک برازیل، ارجنٹائن، چلی، پیرو اور یوراگوئے کے شہریوں کو آزمائشی بنیادوں پر ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دے گا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یکم جون 2025  سے برازیل، ارجنٹائن، چلی، پیرو اور یوراگوئے کے شہری چین کی ویزہ فری پالیسی سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ آزمائشی بنیادوں پر یہ پالیسی 31 مئی 2026 تک جاری رہے گی۔

ترجمان لِن جیان نے یہ بات اپنی معمول کی نیوز بریفنگ میں کہی۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو چین میں بغیر ویزہ داخلے کی اجازت ہوگی اور اس کا اطلاق ان لوگوں پر کیا جائے گا جو کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملنے، تبادلے کے دورے یا راہداری مقاصد کے تحت سفر کرتے ہیں۔ یہ افراد بغیر ویزہ 30 روز قیام کرسکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم مزید غیر ملکی دوستوں کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ وہ چین کی بغیر ویزہ اور ویزہ سہولت پالیسیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاکر زیادہ سے زیادہ چین کا دورہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن پر عمل کرے گا اور دیگر ممالک کے ساتھ اہلکاروں کے تبادلے کو مزید آسان بنانے کے لئے مزید اقدامات متعارف کرائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!