اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈینش چیمبر آف کامرس چین- ڈنمارک دوستی کے فروغ میں نیا کردار...

ڈینش چیمبر آف کامرس چین- ڈنمارک دوستی کے فروغ میں نیا کردار ادا کرے، چینی صدر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پھنگ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین میں ڈینش چیمبر آف کامرس کے بانی کے ایک خط کا جواب دیا ہے۔اس میں چیمبر اور اس کے رکن اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ چین- ڈنمارک اور چین-یورپ دوستی کے فروغ اور باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے میں نیا کردار ادا کریں۔

شی نے بانی کی چین سے گہری محبت اور ملک کی مستقبل کی ترقی سے متعلق چین پر ڈنمارک کے کاروباری اداروں کے بھروسے کو سراہا۔

شی نے خط میں کہا ہے کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک مثالی، محفوظ اور امید افزا منزل رہا ہے اور رہے گا۔ چین پر یقین کرنا ایک بہتر مستقبل پر یقین رکھنا ہے اور چین میں سرمایہ کاری مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔

شی نے امید ظاہر کی کہ چین میں ڈینش چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن ادارے چین اور ڈنمارک کے ساتھ ساتھ چین اور یورپ کے درمیان پل کا کردارادا کرتے رہیں گے اور باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کے فروغ کے ساتھ ساتھ فریقین کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

  بانی نے حال ہی میں صدر شی کو اپنی ذاتی اور چیمبر دونوں حیثیت میں خطوط لکھے تھے جس میں چین ۔ ڈنمارک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے چین کے ساتھ گہرے تعاون کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!