چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری میں ایک ٹیسلا الیکٹرک گاڑی حوالگی سے قبل الیکٹرانک آلات کی آزمائش سے گزر رہی ہے۔(شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے اپریل میں تقریباً 30 ہزار گاڑیاں برآمد کیں، یہ گزشتہ 12 ماہ کےدوران اس کا سب سے زیادہ ماہانہ برآمدی حجم ہے۔
کمپنی نے بتا یا ہے کہ یہ کامیابی ایسے وقت میں ملی ہے جب چینی ساختہ ماڈل وائی کو بیرون ملک منڈیوں میں زبردست مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئے ماڈل وائی کی اس سال جنوری میں چین میں عالمی سطح پر پہلی بار نمائش کی گئی، یہ اب آسٹریلیا اور جنوبی کوریا (آر او کے) سمیت متعدد ایشیائی منڈیوں کو برآمد کی جا رہی ہے۔
امریکی الیکٹرک آٹو کمپنی کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی کی رپورٹ کے مطابق نئے ماڈل وائی نے کمپنی کو اپنے آغاز کے بعد ایشیا بحرالکاہل مارکیٹ میں ایک دن میں آرڈرز کی ریکارڈ بلند ترین تعداد حاصل کرنے میں مدد کی۔
صرف جنوبی کوریا میں نئے ماڈل وائی نے پہلے ہی دن خریداری کا جنون پیدا کر دیا، ٹیسلا کی ویب سائٹ بے تحاشا استعمال کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے بند ہوگئی تھی جبکہ جنوبی کوریا کے صارفین بڑی تعداد میں شورومز کے باہر قطار میں کھڑے تھے۔
جنوبی کوریا میں 2023 کے اختتام پر چین میں تیار کردہ ٹیسلا گاڑیاں پہلی مرتبہ فروخت کی گئی تھیں جس کے بعد سے اب تک کمپنی کی مقامی مارکیٹ کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں ٹیسلا گاڑیوں کی مجموعی رجسٹریشن 2024 میں گزشتہ برس کی نسبت 80 فیصد بڑھ گئی ہے۔
