اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیورپی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور جمعہ کو استنبول میں...

یورپی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور جمعہ کو استنبول میں ہوگا، ایران

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی قطر کے دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

تہران (شِنہوا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ  جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کا ایک نیا دور جمعہ کو استنبول میں ہوگا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق تہران میں کابینہ کےاجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں عراقچی نے امریکہ کے ساتھ جاری بالواسطہ جوہری مذاکرات کے ساتھ ساتھ یورپ سے بات چیت کے لئے  ایران کی آمادگی ظاہر کی۔

عراقچی نے کہا کہ ایران اور 3 یورپی طاقتوں کے درمیان آمدہ  مذاکرات وزرائے خارجہ سطح پر ہوں گے۔

 ایران اور تینوں ممالک نے گزشتہ برس ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر تہران کے جوہری پروگرام اور پابندیوں کے خاتمے سمیت متعدد امور پر بات چیت شروع کی تھی۔

 اب تک اس بات چیت کے 4 دور ہوچکے ہیں جن میں حالیہ ترین دور مارچ کے آخر میں جنیوا میں ہوا تھا۔

عراقچی نے ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر بھی ردعمل دیتے ہوئے اسے خالصتاً فریب قرار دیا۔

انہوں نے علاقائی استحکام کے لئے ایران کو خطرہ قرار دینے پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!