منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلچین روس کے ساتھ فوجی سطح پر تعلقات مضبوط بنانے کو تیار...

چین روس کے ساتھ فوجی سطح پر تعلقات مضبوط بنانے کو تیار ہے، ترجمان

روس کے دارالحکومت ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار فوجی پریڈ میں فوجی جوان مارچ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چینی فوج باہمی اسٹریٹجک اعتماد کو مزید گہرا کرنے، اسٹریٹجک رابطے بڑھانے اور عملی تعاون وسیع کرنے کے لئے روس کے ساتھ ملکر کام کرنے کو  تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کی مضبوط رفتار  کومستحکم کیا جاسکے۔

وزارت قومی دفاع کے نئے ترجمان جیانگ بن نے یہ بات جمعرات کے روز چین-روس فوجی تعلقات کے مستقبل سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

جیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین ۔ روس فوجی تعلقات اعلیٰ سطح پر رہے ہیں جن کی خصوصیت مسلسل اعلیٰ سطح کے تبادلوں، مشترکہ اسٹریٹجک فضائی گشت، بحری مشقیں اور اہم یادگاری تقریبات کے انعقاد میں ایک دوسرے سے تعاون ہے۔

جیانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چینی فوج روس کے ساتھ مل کر نئے دور میں چین-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بہتر بنانے اور عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!