جے یو آئی (ف) نے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ کردیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں مگر بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای ووٹنگ کا حق دیں گے؟ جس پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان آکر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندگی سے متعلق یہ دونوں ایوان آئینی طورپر طے کرلیں۔
