یوئے ہانجن ہر ہفتے چار دن کمبوڈیا شاوٴلِن ٹیمپل کلچرل سینٹر میں چینی شاوٴلن کنگ فو کی تربیت لیتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ قدیم مارشل آرٹس جسمانی صحت، ذہنی نظم و ضبط اور خوداعتمادی کو بہتر بناتا ہے۔
پندرہ سالہ ہائی اسکول کے طالب علم ہر شام دو گھنٹے سینٹر میں چینی شاوٴلِن راہبوں کے ساتھ تربیت میں گزارتے ہیں۔ یہ سینٹر دارالحکومت پنم پنہ کے سن سوک ضلع میں واقع ہے۔
یوئے کے مطابق ان کے کنگ فو استاد نہایت ماہر ہیں اور ان کے ساتھ تربیت حاصل کر کے وہ اس فن کے اصل انداز سیکھ پاتے ہیں۔ یہ مکمل جسمانی فن طاقت، توانائی اور لچک میں بہتری کے ساتھ ساتھ خوددفاع اور روحانی تربیت میں بھی معاون ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کمبوڈیا میں شاوٴلِن کنگ فو کی کلاسز نے چین اور کمبوڈیا کے درمیان ثقافتی تعلقات اور عوامی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پندرہ سو سال سے زائد تاریخ رکھنے والا شاوٴلن کنگ فو چین کے قیمتی ثقافتی ورثوں میں شامل ہے، جسے نہ صرف شاوٴلِن شاگرد بلکہ دنیا بھر میں کنگ فو سے محبت رکھنے والے افراد سیکھتے ہیں۔اس میں ہاتھا پائی سے لے کر ہتھیاروں کے استعمال تک مختلف مشقیں شامل ہوتی ہیں۔
پنوم پنہ کے ایک 10 سالہ پرائمری اسکول طالب علم ابھیودے نے بتایا کہ وہ چند ماہ سے شاوٴلِن کنگ فو کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ (انگریزی): یوئے ہانجن، طالب علم، کمبوڈیا شاوٴلِن ٹیمپل کلچرل سینٹر
"میں ہفتے میں چار دن آتا ہوں۔ منگل، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شام پانچ بجے سے سات بجے تک پریکٹس کرتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ کنگ فو میرے جسم کے لیے اچھا ہے کیونکہ میں روزانہ مشق کرتا ہوں۔ میرا جسم مضبوط ہو گیا ہے۔”
کمبوڈیا شاوٴلِن ٹیمپل کلچرل سینٹر کے شاوٴلن کنگ فو راہب شی یانشو نے امید ظاہر کی کہ یہ کلاسز چین اور کمبوڈیا کے درمیان ثقافتی تعلقات اور عوامی رابطوں کو مزید گہرا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ساوٴنڈ بائٹ (انگریزی): ابھیودے، طالب علم، کمبوڈیا شاوٴلِن ٹیمپل کلچرل سینٹر
"میں ہر ہفتہ اور اتوار کو شاوٴلن کنگ فو سیکھنے آتا ہوں۔شروع میں میرے والدین نے مجھے اس کا مشورہ دیا۔ پہلے مجھے تھوڑا ڈر لگتا تھا، لیکن پھر مجھے یہ اچھا لگنے لگا۔ اب میں خود آنا چاہتا ہوں اور مضبوط بننا چاہتا ہوں، اسی لیے مجھے یہ پسند ہے۔اب میں خود کو زیادہ تیز، لچکدار اور طاقتور محسوس کرتا ہوں۔ میں اسے اپنی حفاظت کے لیے استعمال کر سکتا ہوں، یا روزمرہ زندگی میں، یا دوستوں کو دکھانے کے لیے۔ شاید اگر مزید لوگ یہاں آئیں تو وہ سمجھ سکیں گے کہ کنگ فو انسانی جسم کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔”
کمبوڈیا شاوٴلن ٹیمپل کلچرل سینٹر کے شاوٴلن کنگ فو راہب شی یانشو نے امید ظاہر کی کہ یہ کلاسز چین اور کمبوڈیا کے درمیان ثقافتی تعلقات اور عوامی رابطوں کو مزید گہرا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ساوٴنڈ بائٹ (چینی):شی یانشو، شاوٴلن کنگ فو راہب، کمبوڈیا شاوٴلن ٹیمپل کلچرل سینٹر
"شاوٴلن ٹیمپل کا مقصد ثقافتی تبادلے اور اشتراک کو فروغ دینا ہے، اسی لیے ہم نے کمبوڈیا میں شاوٴلن ٹیمپل کلچرل سینٹر قائم کیا۔ میری خواہش ہے کہ دارالحکومت نوم پین میں زیادہ سے زیادہ لوگ شاوٴلن ثقافت، روایتی چینی ثقافت اور شاوٴلن کنگ فو کو جان سکیں۔”
رائل یونیورسٹی آف پنوم پنہ کے انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی مطالعہ جات و عوامی پالیسی کے لیکچرر تھونگ مینگڈیوڈ کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا میں شاوٴلن ٹیمپل چین اور کمبوڈیا کے درمیان ثقافتی تعاون اور باہمی احترام کی ایک مضبوط علامت ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا، "یہ ٹیمپل کمبوڈیا کے عوام کو شاوٴلن کنگ فو کی تربیت دے کر نہ صرف جسمانی فٹنس اور نظم و ضبط کو فروغ دیتا ہے، بلکہ روحانی تربیت اور صدیوں پرانی ثقافتی آگاہی کو بھی فروغ دیتا ہے۔”
پنوم پنہ، کمبوڈیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link