اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین نے غزہ کے بحران کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کارروائی...

چین نے غزہ کے بحران کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کر دیا

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ (اسکرین پر) دوسری جنگ عظیم کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی المیہ ختم کرنے کے لئے  فوری اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ غزہ ایک زندہ جہنم بن چکا ہے، اسرائیل کی مسلسل بمباری اور چھاپوں سے روزانہ شہری جاں بحق ہورہے ہیں۔

غزہ میں تقریباً 5لاکھ افراد بھوک کی تباہ کن صورتحال  کا سامنا کررہے ہیں جس کا تذکرہ کرتے ہوئے  فو نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ عالمی انسانی قانون کی پاسداری کرے اور  خوراک، ادویات اور دیگر اہم سامان کی بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دینے کے لئے ناکہ بندی ختم کرے۔

فو نے انسانی ہمدردی کارکنوں کے تحفظ اور ان کی ہلاکتوں کے احتساب پر بھی زور دیتے ہوئےنشاندہی کی کہ تنازع میں 400 سے زائدامدادی کارکن مارے جا چکے ہیں، انہوں نے انسانی اداروں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

فو نے کہا کہ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ غزہ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔ فوجی کارروائی تنازع حل نہیں کرسکتی، یہ صرف انسانی بحران کو طول دے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!