پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینمین لینڈ کی چینی شناخت ختم کرنے سے متعلق ڈی پی پی...

مین لینڈ کی چینی شناخت ختم کرنے سے متعلق ڈی پی پی کی کوششوں کی مذمت

چین کےدارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی جانب سے چینی شناخت ختم کرنے اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو ختم کرنے سے متعلق کوششوں کی مذمت کی ہے۔

ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بات پریس کانفرنس میں ڈی پی پی حکام کے حالیہ اقدام سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ان سے پوچھا گیا تھا کہ جزیرے کی سرکاری آبادی میں ہان نسلی گروہ کے لوگوں کی درجہ بندی دیگر آبادی کے طور پر  کی گئی ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں تائیوان کی ایگزیکٹو باڈی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر آبادی سے متعلق معلومات پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہان لوگوں کی اصطلاح کو ہٹا دیا اور اسے دیگر آبادیوں  سے بدل دیا۔

اس نظر ثانی سے  ہان افراد کی واضح شناخت مٹ گئی ہے جو تائیوان کی سب سے بڑی برادری ہے  اور صدیوں سے جزیرے کی اکثریتی آبادی رہی ہے۔

چھن نے کہا کہ یہ بالکل مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے،جو لوگ ایسے افعال انجام دیتے ہیں، خاص طور پر وہ جنہیں نام نہاد دیگر آبادیوں میں شمار کیا جاتا ہے،  وہ کیسے شرمندگی کے بغیر اپنے آباؤ اجداد کا سامنا کر سکتے ہیں؟

چھن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگ ایک ہی خون، ثقافت اور تاریخی ورثہ رکھتے ہیں اور سب کاتعلق چینی قوم سے ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!