اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ کا سعودی عرب کے ساتھ 142 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا...

امریکہ کا سعودی عرب کے ساتھ 142 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا معاہدہ

سعودی عرب ، ریاض میں سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان السعود (دائیں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ تقر یباً 142 ارب امریکی ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی فروخت کا معاہدہ قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے اس ملک کو ایک درجن سے زائد دفاعی اداروں کے تیار کردہ جدید ترین جنگی سازوسامان اور خدمات مہیا کرے گا۔

اسلحے کی فروخت 5 کیٹگریز کا  احاطہ کرتی ہے جن میں فضائیہ کی ترقی اور خلائی صلاحیتیں، فضائی اور میزائل دفاع، سمندری اور ساحلی سلامتی، سرحدی سلامتی و زمینی افواج کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ اطلاعات و مواصلاتی نظام کو بہتر بنانا شامل ہے۔

اس پیکج میں سعودی مسلح افواج کی استعداد کار بڑھانے کے لئے وسیع پیمانے پر تربیت اور معاونت بھی شامل ہے، جس میں سعودی سروس اکیڈمیز اور فوجی طبی خدمات میں اضافہ بھی شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پیکج سعودی عرب کے امریکا میں سرمایہ کاری کے 600 ارب ڈالر کے وعدے کا حصہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!