اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی چلی کے ہم منصب سے ملاقات

چینی صدر کی چلی کے ہم منصب سے ملاقات

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پھنگ نے چلی کے صدر گیبریل بورک سے ملاقات کی۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چلی کے صدر  گیبریل بورک سے ملاقات کی ہے جو چین ۔ سیلاک (لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری) فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ میں ہیں۔

بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں شی نے رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے  کہا کہ چین اور چلی کو اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مقاصد کو مسلسل فروغ دینا ، چین اور لاطینی امریکی ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی کا ماڈل تشکیل دینا، جنوب۔ جنوب تعاون کی ایک شاندار مثال قائم کرنا اور مشترکہ طور پر انسانیت کے لئے امن و ترقی کے مقصد کو فروغ دینا چاہئے۔

شی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے زراعت، جنگلات، جانوروں کی پرورش ، ماہی گیری، صنعتی سرمایہ کاری، بنیادی سہولیات اور ماحول دوست معدنیات پر تعاون کو گہرا کریں گے اور فلکیات، قطبی علاقوں، مصنوعی ذہانت، بائیو میڈیسن اور ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کے نئے مواقع کو فروغ دیں گے۔

ملاقات کے دوران چلی کے صدر بورک نے کہا کہ تمام ممالک کو آزاد تجارت ، باہمی مفید اور فائدہ مند نتائج پر عمل کرنا اور تجارت کو صرف ایک ملک کے نجی مفادات کی مدد کے لئے نہیں ہونا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی جنگ سے کہیں بھی فائدہ نہیں ہوتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!