میانمار کے شہر ماندالے میں امدادی خیمہ بستی میں چین کے عطیہ کردہ خیموں کا منظر-(شِنہوا)
یانگون(شِنہوا)چینی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی ہنگامی انسانی امداد کی 14ویں کھیپ میانمار کے حوالے کر دی گئی ہے۔
امدادی سامان یانگون ریجن کے وزیر اعلیٰ یوسوئے تھین نے وصول کیا جس میں ایک ہزار 804 پری فیبریکیٹڈ مکانات اور 95 موبائل آپریٹنگ رومز شامل ہیں۔
28 مارچ کو میانمار میں 7.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 13 مئی تک اس زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 3 ہزار 800 افراد ہلاک اور5 ہزار 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 85 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
