چین کے جنوبی مکاؤ میں لوگ سیاحتی مقام کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
مکاؤ(شِنہوا)چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر) میں 16واں بین الاقوامی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم اور نمائش (آئی آئی آئی سی ایف) 10 سے 12 جون تک منعقد ہوگی۔
ایس اے آر کے تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے ادارے(آئی پی آئی ایم) کے مطابق "باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے بہتر روابط” کے موضوع کے تحت اس سال کی نمائش تقریباً 8 ہزار مربع میٹر کے رقبے تک پھیلی ہوگی۔
آئی پی آئی ایم نے کہا کہ اس فورم اور نمائش کے آغاز سے اب تک تعاون پر مبنی 220 سے زائد منصوبوں کو فروغ دیا جا چکا ہے جن میں ٹرانسپورٹ، رہائش، توانائی، صنعتی پارکس، انجینئرنگ ساز و سامان، معدنی وسائل کی ترقی اور افرادی قوت کی تربیت جیسے شعبے شامل ہیں۔
فورم کی ویب سائٹ کے مطابق آئی آئی آئی سی ایف سرمایہ کاری اور بنیادی شہری سہولیات کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔ یہ فورم چائنہ انٹرنیشنل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اور مکاؤ کے تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے ادارے کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے جس کی منظوری چینی وزارت تجارت نے 2010 میں دی تھی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link