منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلچینی ڈاکٹر گنی کے ہسپتال میں ٹیکنالوجی، تربیت اور اعتماد لے کر...

چینی ڈاکٹر گنی کے ہسپتال میں ٹیکنالوجی، تربیت اور اعتماد لے کر آئے

گنی کے شہر کوناکری میں واقع چین۔گنی دوستی ہسپتال میں چینی ڈاکٹر لیو پینگ (درمیان میں) مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ محو گفتگو ہیں-(شِنہوا)

کوناکری(شِنہوا)صبح کی روشنی کوناکری میں واقع نئے قائم شدہ چین-گنی دوستی ہسپتال کے میڈیکل کمپلیکس کی کھڑکیوں سے اندر آ رہی ہے۔ ریڈیالوجسٹ لیو پینگ اور ان کی گنی کی ساتھی امیلی لاماہ 1.5 ٹی ایم آر آئی مشین پر ریڑھ کی ہڈی کے عسکوں کا معائنہ کر رہی ہیں اور کام کرتے ہوئے روانی سے فرانسیسی اور چینی زبانوں کے درمیان تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔

تعاون کا یہ لمحہ گنی کے سب سے بڑے عوامی ہسپتالوں میں سے ایک، جو کہ چین کے امدادی منصوبوں کا نمایاں نمونہ ہے، کی روزمرہ کی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ 1963 سے اب تک چین 48 افریقی ممالک میں 25 ہزار سے زائد طبی ماہرین بھیج چکا ہے، جنہوں نے 23 کروڑ سے زائد مریضوں کا علاج کیا ہے اور اپنی لگن سے افریقی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

وہ ایبولا کی وباؤں کا مقابلہ کرنے، طبی طریقہ کار کو بہتر بنانے اور مقامی پیشہ ور افراد کی کئی نسلوں کو تربیت دینے کے لئے کام کرتے آ رہے ہیں اور یوں امداد کو قلیل مدتی سے پائیدار خودمختاری کی جانب منتقل کر رہے ہیں۔

مارچ 2025 میں چین کی 31 ویں طبی ٹیم ہسپتال پہنچی جس میں بیجنگ دوستی ہسپتال، بیجنگ میونسپل ہیلتھ کمیشن اور بیجنگ سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کے 24 ماہرین شامل ہیں۔ ان میں آدھے سے زیادہ سینئر ٹائٹل یا ڈاکٹریٹ کے حامل ہیں۔ روایتی مہارت سے ہٹ کر وہ آرتھوپیڈک اے آئی پلانرز اور سرجیکل روبوٹس جیسی ٹیکنالوجیز لے کر آئے۔

ٹیم لیڈر وانگ بِن نے کہا کہ یہ اے آئی نظام جوڑوں کی درست تبدیلی کے ماڈلنگ کو ممکن بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ گنی میں بجلی کی غیر مستقل فراہمی ایک چیلنج ہے لیکن ٹیم مقامی عملے کے ساتھ مل کر مشترکہ طریقہ کار تیار کر رہی ہے تاکہ نظام کے مستحکم استعمال اور طویل مدتی مطابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مختلف شعبوں میں معلومات کی منتقلی جاری ہے، گنی کے سرجن چینی رہنمائی کے تحت جوڑوں کی تبدیلی کی اپنی مہارت کو بہتر بناتے ہیں اور روایتی طب کے ماہرین آکوپنکچر کے علاج سے استفادہ کرتے ہیں۔

دہائیوں کے مسلسل روابط کے ذریعے اس قسم کے تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ 1968 سے اب تک چینی ڈاکٹروں نے ہزاروں افریقی طبی پیشہ ور افراد کو طبی رہنمائی اور تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے تربیت دی ہے۔

شعبہ ریڈیالوجی کے ڈائریکٹر لاما نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے ان کی تشخیصی صلاحیتوں میں بہتری آتی رہتی ہے۔

اگست 2023 میں ہسپتال کی توسیع ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی، جس کے ذریعے چین کے تعمیر کردہ نئے یونٹس کے ذریعے طبی سہولیات کی گنجائش دوگنا ہوگئی۔ یہ یونٹس اب دوہرا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ایک طرف مریضوں کے علاج کے معیار کو بلند کر رہے ہیں اور دوسری طرف طبی ماہرین کے لئے جدید تربیتی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

چین۔ گنی دوستی ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل محمد دیان نے کہا کہ بہتر بنیادی سہولتوں سے مریضوں اور طبی ترقی دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

وانگ بِن نے طویل عرصے سے جاری شراکت داری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 57 سالوں سے بیجنگ کی ہر میڈیکل ٹیم کا ایک ہی مقصد رہا ہےکہ یہاں ٹیکنالوجی جڑ پکڑے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!