ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) سالانہ کانفرنس 2025 کے دوران ایک مباحثے میں اظہار خیال کر رہے ہیں-(شِنہوا)
دوحہ(شِنہوا)قطر میں سیاسی اور کاروباری رہنماؤں نے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کی سربراہی میں ایک وفد نے پیر کو قطر کا 2 روزہ دورہ کیا، جس کا مقصد ہانگ کانگ کو فروغ دینا اور تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا۔
قطر کے وزیر خزانہ علی بن احمد الکواری نے "کامیابی کے لئے شراکت داری – ہانگ کانگ بطور ‘سپر کنیکٹر’ اور ‘سپر ویلیو ایڈر’ کے عنوان سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ ایشیا کے لئے جبکہ دوحہ مشرق وسطیٰ کے لئے داخلی راہداری کے طور پر کام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بہت سے روایتی تعلقات اور بین الاقوامی اصولوں میں تبدیلی آ رہی ہے، ہماری معیشتوں کو ایک دوسرے کے لئے کھلا رہنا چاہیے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔
قطر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین شیخ خلیفہ بن جاسم الثانی نے کہا کہ قطر مختلف شعبوں بالخصوص نجی شعبے بشمول تجارت، مالیات اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے قطری تاجروں اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہانگ کانگ میں مواقع تلاش کریں۔
شِنہوا سے بات کرتے ہوئے جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ کے وفد میں ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈ سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد پیشہ ور شخصیات اور کاروباری اداروں کے رہنما شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفد کی تشکیل ہانگ کانگ کے ‘ایک ملک، دو نظام’ کے اصول کے تحت ‘سپر کنیکٹر’ اور ‘سپر ویلیو ایڈر’ کے طور پر منفرد کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر اس وقت مشرق وسطیٰ میں ہانگ کانگ کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے میں ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، قانونی تعاون اور مالیاتی منڈیوں وغیرہ سے متعلق 35 مفاہمتی یادداشتیں اور معاہدے کئے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link