گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چینی تعاون سے شروع ہونے والے ’سینے سولر‘ موبائل سنیما نے برازیل کے کم آمدنی والے علاقوں میں ایک ہزار سے زائد مفت فلمی نمائشوں کا اہتمام کیا ہے۔ انگریزی میں ’سولر سنیما‘ کے نام سے منسوب یہ منصوبہ سی پی ایف ایل انیجیا کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے، جو اسٹیٹ گرڈ برازیل پاور پارٹیسپاکوئس ایس اے (ایس جی بی پی) کے ماتحت ایک ادارہ ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 1: سنتھیا آلاریو، پروڈیوسر، سینے سولر
"فلموں میں شارٹ فلمز بھی شامل ہوتی ہیں اور فیچر فلمز بھی۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ناظرین کو مختلف طرز کی آڈیو ویژوئل پروڈکشنز دکھائی جائیں، لیکن ہمیشہ ایسی فلمیں منتخب کی جاتی ہیں جو ہر عمر کے افراد کے لیے موزوں ہوں، کیونکہ یہ اوپن ایئر نمائش ہوتی ہے جنہیں بچے بڑے سب ہی دیکھتے ہیں۔”
ساوٴنڈ بائٹ 2: جوسینلٹن المیڈا، کمیونٹی لیڈر
"یہ دوسرا موقع ہے جب میں کوئی فلم دیکھنے جا رہا ہوں۔ میں 1999 سے یہاں رہتا ہوں اور اب تک صرف ایک فلم دیکھی ہے۔ اب دوسری بار دیکھنے جا رہا ہوں، اور مجھے کوئی پیسے بھی نہیں دینے پڑ رہے۔ ساتھ میں پاپ کارن بھی مل رہا ہے جو بہت مزے کی بات ہے۔”
معاشی حالات کی وجہ سے یہ برازیل کے بہت سے بچوں کے لیے فلم دیکھنے کا پہلا موقع ہے۔ یہ ایک نئی دنیا کی کھڑکی ہے جو ان کے دروازے تک آ گئی ہے۔
کیمپیناس، برازیل سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link