اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفینٹانائل چین نہیں امریکہ کا مسئلہ ہے، ترجمان وزارت خارجہ

فینٹانائل چین نہیں امریکہ کا مسئلہ ہے، ترجمان وزارت خارجہ

سوئٹزرلینڈکے شہرجنیوامیں اقتصادی وتجارتی امور پر چین۔ امریکہ مذاکرات کے بعد چین کی جانب سے پریس بریفنگ دی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایک سے زائد مرتبہ یہ واضح کر چکا ہے کہ فینٹانائل چین نہیں امریکہ کا مسئلہ ہے۔

ترجمان لن جیان نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے آئندہ مراحل کی تفصیلات اور فینٹانائل کے مسئلے پر مجوزہ بات چیت کے بارے میں پوچھا گیا، خاص طور پر اس تناظر میں کہ اس سے منسلک 20 فیصد محصولات بدستور برقرار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین کے مجاز حکام اقتصادی اور تجارتی امور پر چین۔ امریکہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بارے میں معلومات جاری کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک فینٹانائل کے معاملے کا تعلق ہے تو چین نے ایک سے زائد مرتبہ واضح کیا ہے کہ فینٹانائل چین نہیں امریکہ کا مسئلہ ہے۔ یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے جس خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے باوجود امریکہ نے فینٹانائل کے مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے غلط طریقے سے چینی درآمدات پر محصولات عائد کئے ہیں۔ اس اقدام سے چین اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور انسداد منشیات پر تعاون کو شدید دھچکا لگا ہے اور اس سے چین کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ واقعی چین کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے تو اسے چین پر الزام تراشی بند کرنی چاہیے اور چین کے ساتھ برابری، احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر بات چیت کرنی چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!