اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں موسم خزاں کے اناج کی خریداری کا موسم ختم ہوگیا

چین میں موسم خزاں کے اناج کی خریداری کا موسم ختم ہوگیا

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں بے داہوانگ گروپ کے ایک فارم میں مکئی کے کھیتوں میں زرعی مشینیں کام کررہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم خزاں 2024  کا اناج کی خریداری کا موسم ختم ہوگیا ہے۔

 قومی خوراک و اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ کے مطابق حالیہ برسوں کے مقابلے میں یہ نسبتاً بلند سطح پر رہا۔

چین میں یہ موسم عمومی طور پر ستمبر کے وسط ۔ اختتام  سے شروع ہوکر اگلے سال اپریل کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حالیہ موسم کے دوران ملک بھر میں موسم خزاں کے اناج کی مجموعی خریداری 34 کروڑ 50 لاکھ ٹن رہی ۔

چین میں موسم خزاں کے اناج کی خریداری  اناج کے تحفظ کے لئے اہم ہے جس کا ملک کی سالانہ اناج کی خریداری میں حصہ تقریباً 75 فیصد ہے۔ اس میں چاول، مکئی اور سویابین جیسی اہم اجناس شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آمدہ موسم گرما میں اناج کی خریداری کے سیزن  کے اعتبار سے اناج کی مناسب قیمتیں برقرار رکھنے کے لئے خریداری کی کوششوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ مارکیٹ مکمل طور پر متحرک رہے۔

چین میں 2024 کے دوران اناج کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اور پہلی مرتبہ سالانہ پیداوار70 کروڑ ٹن سے زائد رہی۔ رواں سال کی نمبر 1 مرکزی دستاویز  کے مطابق ملک اصلاحات، کھلے پن، سائنسی اور ٹیکنالوجی اختراع کو محرک قوتوں کے طور پر استعمال کرتے ہوئے  اناج کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!