چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا بیجنگ میں چین-سیلاک فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شریک کیریبین ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں کے ساتھ گروپ فوٹو-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کیریبین ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں سے ملاقات کی جو بیجنگ میں چین۔سیلاک (کمیونٹی آف لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک) فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے چین آئے تھے۔
وزرائے خارجہ اور نمائندے ان کیریبین ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جن کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں، جن میں اینٹیگوا و باربوڈا، بہاماس، بارباڈوس، دولت مشترکہ ڈومینیکا، گریناڈا، گیانا، جمیکا، سورینام اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو شامل ہیں۔
وزیرخارجہ وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ اس سال چین-سیلاک فورم کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے، گزشتہ 10 سالوں میں چین- کیریبین جامع تعاون پر مبنی شراکت داری تیز تر راستے پر گامزن ہوئی اور مختلف شعبوں میں تعاون نے قابل ذکر نتائج حاصل کئے ہیں۔
وانگ یی نے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام کیریبین ممالک کے رہنماؤں نے چین کا دورہ کیا ہے، تعاون کے اہم منصوبوں کی ایک بڑی تعداد کو استعمال میں لایا گیا ہے یا تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے، ثقافتی اور عوامی تبادلے تیزی سے فعال ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورم نے تمام فریقوں کو باہمی کامیابی حاصل کرنے، جنوب-جنوب تعاون کو فروغ دینے اور عالمی جنوب کے اثر و رسوخ میں اضافہ کرنے میں مدد کی ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ کیریبین ممالک چین۔ سیلاک فورم کے اہم رکن ہیں۔ مستقبل کو دیکھتے ہوئے تمام فریقوں کو باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانا چاہیے اور اپنے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ فریقین کو عملی تعاون کو فروغ دینا چاہیے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور کیریبین ممالک کو خود ساختہ ترقی کو تیز کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔
کیریبین ممالک کے وزرائے خارجہ نے بنیادی شہری سہولتوں جیسے اہم شعبوں میں چین کی دیرینہ مضبوط حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس سے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے، اقتصادی لچک بڑھانے اور خطے میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک چین کا اصول چین۔ کیریبین تعلقات کی بنیاد ہے اور کیریبین ممالک اس پر ثابت قدمی سے قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیریبین ممالک چین-سیلاک فورم پلیٹ فارم کے ذریعے جنوب-جنوب تعاون کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link