چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق چلتے ہیں، یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے بانی کی جب ہدایت آتی ہے تو اس پر عمل ہوتا ہے، اس معاملے کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے رات کو مجھے کہا جنید خان سے متعلق بانی نے احکامات دیے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کہتا رہا ہے کہ اس کی ثالثی ہو، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، امریکا اگر اس میں مداخلت کرتا ہے تو یہ بہتر ہے، پرسوں جو بھارت کو مار پڑی ہے شاید اس کے بعد اب اس مسئلے کا حل ہو جائے۔
