اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ پر یادگاری...

چین میں جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ پر یادگاری لوگو جاری

چین نے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ میں 80ویں سالگرہ پر یادگاری لوگو جاری کر دیا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد میں لوگو جاری کردیا ہے۔

نشان کے مرکز میں پیلے رنگ کا نمایاں ہندسہ "80” درج ہے جبکہ اس میں عظیم دیوار، زیتون کی شاخیں، روشنی کی کرنیں اور "1945-2025” جیسے علامتی عناصر بھی شامل ہیں۔

عظیم دیوار چینی عوام کے اتحاد اور جرات مندی کے ساتھ جنگ لڑنے کے جذبے کی علامت ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ جاپانی جارحیت کے خلاف فتح میں حب الوطنی پر مبنی قومی جذبے نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

زیتون کی شاخیں اس بات کی نمائندگی کرتی ہیں کہ طویل اور سخت جنگ کے بعد چینی عوام نے فتح کے ساتھ امن حاصل کیا۔ چینی عوام امن کی قدر اور حفاظت کے لئے دنیا کے دیگر تمام ممالک کے لوگوں کے ساتھ متحد ہیں۔

روشنی سے بنی "فتح کا دروازہ” اس بات کی علامت ہے کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح دراصل بدی پر انصاف، تاریکی پر روشنی اور رجعت پسندی پر ترقی کی فتح ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ ملک چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت کے تحت قومی احیا کے روشن امکانات رکھتا ہے۔

دفتر کے مطابق یہ لوگو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقاریب میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال تشہیری مواد، تعلیمی سرگرمیوں اور متعلقہ بین الاقوامی تقریبات میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!