اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے بیرون ملک جانے کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت کردی۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری، خالد یوسف چوہدری اور نیاز اللہ نیازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا۔
