چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ، مائیک ہیسن کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیاہیڈکوچ مقرر کر دیا ۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ، مائیک ہیسن 26 مئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسامی کے خلاف موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کے جائزے کے بعد سابق کرکٹر مائیک ہیسن کا نام فائنل کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کے بنیادی ڈھانچیکومضبوط کرنے کے لیے عاقب جاوید کوڈائریکٹرہائی پرفارمنس تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مائیک ہیسن اورعاقب جاوید مل کرکرکٹ کی ترقی اورکامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یاد رہے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیسن نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کی معروف فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (بنگلور) میں ڈائریکٹر آف کرکٹ کے طور پر کام کرچکے ہیں جبکہ کیوی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی نبھاچکے ہیں۔ پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں مائیک ہیسن نے اہم کردار ادا کیا تھا، یہ انکا لیگ میں پہلا سیزن تھا۔
