وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دریائے سندھ کو ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو یکطرفہ معطل سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا ہوگا، بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں،پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14سے 23مئی تک جاری رہے گی، بیل آئوٹ معاہدے کی ادائیگی منگل کو متوقع ہے، توقع ہے تجارتی مسائل شارٹ آرڈر میں حل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف امریکہ سے کپاس ، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن سمیت کی درآمدات میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے،بھارت کو یکطرفہ معطل کیا گیا سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا ہوگا۔
