چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں ایک محنت کش چینی نئی توانائی گاڑی وویاہ کی اسمبلی لائن پر کام کررہا ہے ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں اپریل کے دوران مسافر کاروں کی خوردہ فروخت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کھپت کو بڑھانے کے لئے ملک کی پالیسیوں کا مسلسل نفاذ ہے۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے مطابق چین میں مسافر کاروں کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 14.5 فیصد اضافہ ہوا جس سے ان کی تعداد گزشتہ ماہ تقریباً 17 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خوردہ فروخت کی یہ تعداد اپریل 2018 کے 18 لاکھ 10 ہزار ملین یونٹس کی بلند ترین سطح سے معمولی کم ہے تاہم حالیہ برسوں میں اپریل کی بلند ترین سطح میں سے ایک ہے۔
2025 کے آغاز سے اب تک مسافر گاڑیوں کی مجموعی خوردہ فروخت تقریباً 68 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 7.9 فیصد زائد ہے۔
