چین کے جنوب مشرقی علاقے تائیوان کے شہر تائپے میں واقع بلند و بالا عمارت تائپے 101 کو روشنیوں سے منور کیا گیا ہے۔(شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا) آبنائے پار تعلقات پر ایک سیمینار شنگھائی میں منعقد ہوا جس میں آبنائے تائیوان کے دونوں جانب سے 160 سے زائد شخصیات اور ماہرین نے شرکت کی۔
اس 2 روزہ سیمینارمیں چینی جدیدیت کی ترقی اور آبنائے کے دونوں جانب کے لوگوں کی مشترکہ فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مباحثوں کا ایک سلسلہ شامل ہے۔
ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے نائب ڈائریکٹر چھیو کائی منگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ چین آبنائے کے دونوں جانب کے لوگوں کی مشترکہ فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور” تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چھیو نے تمام تائیوانی ہم وطنوں سے درخواست کی کہ وہ یہ پہچانیں کہ تائیوان کا مستقبل اور ان کے مفادات کہاں ہیں اور اپنے مین لینڈکے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر قومی اتحاد اور تجدید شباب کو آگے بڑھائیں۔
سیمینار میں شریک ماہرین نے اس بات کو اجاگر کیاکہ مین لینڈ کی معیشت ایک مضبوط بنیاد پر قائم ہے جس کی خصوصیات میں لچک اور وسیع امکانات شامل ہیں۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مین لینڈ نہ صرف موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے بلکہ وہ چینی قوم کی تجدید شباب کی جانب پیش رفت بھی جاری رکھے گی۔
