چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخودمختارعلاقے کے شہر ہامی کے قصبے ناؤماؤہو میں واقع 50 میگاواٹ کے مولٹن- سالٹ سولر تھرمل پاور پلانٹ کا جزوی منظر۔(شِنہوا)
میونخ، جرمنی (شِنہوا) دنیا کی فوٹو وولٹک (پی وی) صنعت کے سب سے بااثر ایونٹس میں سے ایک انٹرسولر یورپ 2025 نمائش 3 روزہ سرگرمیوں کے بعد ختم ہو گئیں۔
نمائش کی بڑے خصوصیات کے طور پر چینی کمپنیوں نے اپنی کٹنگ-ایج مصنوعات اور سسٹم انٹیگریشن صلاحیتوں کے لیے وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔
نمائش میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں کی 2 ہزار700 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی جن میں تقریباً 850 چین سے تھیں۔
ان چینی نمائش کنندگان نے اعلیٰ کارکردگی کے حامل پی وی ماڈیولز سے لے کر انرجی سٹوریج سسٹم، ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر اور انٹیگریٹڈ انرجی سلوشنز تک وسیع پیمانے پر اختراعات کی نمائش کی۔
نمائش کے منتظم سولر پروموشن جی ایم بی ایچ کے بانی اور سی ای او مارکوس ایلسائیزر نے کہا کہ چینی کمپنیاں نہ صرف اہم مصنوعات فراہم کررہی ہیں بلکہ بہت کم لاگت سے موثر حل بھی دے رہی ہیں جس سے ہم یورپ کے کاربن کے خاتمے کی طرف پیش رفت کر سکتے ہیں۔
