اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کا فسطائیت ،جاپانی عسکریت پسندی کو شکست دینے میں اہم کردار...

چین کا فسطائیت ،جاپانی عسکریت پسندی کو شکست دینے میں اہم کردار ہے، روسی ماہر

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے دارالحکومت نان جنگ میں واقع جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نان جنگ قتل عام کے متاثرین کی یادگار پر نان جنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں 11ویں قومی یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) چین نے فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کے مشرقی محاذ کے بڑے میدان جنگ کے طور پر جاپانی عسکریت پسندی کو شکست دینے اور فسطائیت پر وسیع تر فتح حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،یہ سب چینی عوام کی عظیم قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا۔

ماسکو میں فتح عجائب گھر کے سائنسی سیکرٹری بورس چیلسوف نے جنگ کے نتیجے میں چین کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی محاذ پر اس کی طویل مزاحمت نے جاپان کو بڑی تعداد میں افواج کہیں اور تعینات کرنے سے روکا جس نے اس کی تزویراتی پوزیشن کو نمایاں طور پر کمزور کیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی عوام نے انتہائی مشکل حالات میں غیر معمولی لچک اور جرات کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین دونوں تاریخی یادوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور دوسری جنگ عظیم کی میراث کو خراج تحسین پیش کرنے، تاریخی تحریف کا مقابلہ کرنے اور کثیر الجہتی مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے ان کی مشترکہ کوششیں ماضی کے بارے میں سچائی کے تحفظ میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جنگ کے نتائج پر نظرثانی کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں،  یہ موقف خاص طور پر بعض ممالک کی جانب سے تاریخی واقعات کو مسخ کرنے اور عالمی سیاسی منظر نامے کو نئی شکل دینے کے لیے جاری اقدامات کے تناظر میں اہم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!