اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں نئے قوانین کے تحت شادی کا اندراج آسان ہوگیا

چین میں نئے قوانین کے تحت شادی کا اندراج آسان ہوگیا

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر شی جیا ژوانگ میں شادی کے اندراج دفتر میں ایک جوڑے کا میرج سرٹیفکیٹ کے ساتھ تصویر کے لئے انداز۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں شادی کے اندراج کے نظر ثانی شدہ قوانین ہفتے سے نافذ العمل ہوگئے ہیں جو کاغذی کارروائی کو آسان بناتے ہوئے جوڑوں کو زیادہ سہولت مہیا کرتے ہیں۔

نئے قواعد کے تحت شادی کی درخواستوں کے لئے گھرانے کے رجسٹریشن بُک کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے، جو طویل عرصے سے لازمی سمجھی جاتی تھی۔

مین لینڈ کے جوڑے اب صرف اپنے شناختی کارڈ پیش کرکے ایک بیان پر دستخط کریں گے جس میں اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور 3 نسلوں سے ان کے درمیان کوئی قریبی خونی رشتہ نہیں ہے۔

نئے قوانین کے تحت جوڑے ملک بھر میں کسی بھی اہل اندراج مرکز میں اپنی شادی کا اندراج کرسکتے ہیں چاہے ان کے اہلخانہ کے اندراج کا مقام کچھ بھی ہو۔

وزارت شہری امور کے مطابق اس تبدیلی کا اطلاق ان جوڑوں پر بھی ہوتا ہے جس میں ایک فریق مین لینڈ کا رہائشی ہو اور دوسرا غیر ملکی شہری ہو یا پھر وہ ہانگ کانگ ، مکاؤ، یا سمندر پار چینی برادری سے تعلق رکھتا ہو۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!