اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی پالیسی کے باعث عالمی تجارت میں غیر یقینی صورتحال

امریکی پالیسی کے باعث عالمی تجارت میں غیر یقینی صورتحال

سوئس چینی چیمبر آف کامرس کے صدر رابرٹ ویسٹ کے شِنہوا کو دیے گئے انٹرویو کے مطابق  امریکا کی محصولات پر مبنی تجارتی پالیسی عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہی ہے اور یہ عالمی تجارت سے متعلق ایک محاذ آرائی کی حکمت عملی کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

’ویسٹ‘ کے مطابق، امریکا نے ضرورت سے زیادہ صنعتی انفراسٹرکچر کو ختم کر دیا ہے اور اب وہ روزگار اور صنعتی پیداوار واپس لانے کے لیے محصولات جیسے "سخت اور غیر مؤثر” اقدامات کا سہارا لے رہا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ (انگریزی): رابرٹ ویسٹ، صدر، سوئس-چینی چیمبر آف کامرس

"اصل میں یہ معاملہ اس اعتراف سے جڑا ہوا ہے کہ امریکا نے اپنی صنعتی بنیاد کو حد سے زیادہ کمزور کر دیا ہے اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں محصولات ایک سادہ مگر سخت طریقہ ہے جس کے ذریعے وہ صرف روزگار واپس لانے کی نہیں بلکہ اپنی کھوئی ہوئی صنعتی طاقت کو بحال کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن جس انداز اور لہجے میں یہ سب کیا جا رہا ہے، وہ مؤثر نہیں لگتا۔

کیونکہ سو دن گزرنے کے بعد بھی غیر یقینی صورتحال میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اور امریکا نے صرف اپنے اتحادیوں کو نہیں بلکہ اپنے بڑے تجارتی شراکت داروں کو بھی ناراض کر دیا ہے۔

امریکا چاہتا تو اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ بیٹھ کر بات کر سکتا تھا، اور کہہ سکتا تھا کہ “یہ طریقہ میرے لیے مؤثر ثابت نہیں ہو رہا۔ کیا ہم سب مل کر قرضوں کے توازن کا کوئی بہتر حل نکال سکتے ہیں؟” میرے خیال میں یہی زیادہ مناسب طریقہ ہوتا۔”

جنیوا،سوئٹزرلینڈ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!