اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل15 امریکی ریاستوں کا فوسل فیول منصوبوں کو آگے بڑھانے کے ٹرمپ...

15 امریکی ریاستوں کا فوسل فیول منصوبوں کو آگے بڑھانے کے ٹرمپ کے حکم نامے کے خلاف مقدمہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں دستخط شدہ انتظامی حکم نامہ دکھارہے ہیں-(شِنہوا)

سان فرانسسکو(شِنہوا)امریکہ کی 15 ریاستوں کے اتحاد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامی حکم نامے کے خلاف ایک نیا مقدمہ دائر کردیا ہے، جس میں انہوں نے "قومی توانائی ایمرجنسی” کا اعلان کیا تھا۔ اس حکم کا مقصد فوسل فیول کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔

واشنگٹن اسٹیٹ کے اٹارنی جنرل نک براؤن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔ 61 صفحات پر مشتمل یہ شکایت واشنگٹن کے مغربی ضلع کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

مقدمے کے مطابق  ٹرمپ کا حکم 1976 کے نیشنل ایمرجنسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، جسے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تیار کیا گیا تھا کہ صدور اپنے ہنگامی اختیارات کا استعمال "صرف اس وقت کریں گے جب حقیقی ہنگامی صورتحال ہو” نہ کہ "فضول یا جانبدارانہ معاملات” کے لئے استعمال کریں۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ صدر کے غیر حمایت یافتہ اور غیر قانونی حکم نامے کی وجہ سے متعدد وفاقی ادارے اب غیر ہنگامی حالات میں ان ہنگامی طریقہ کار کو وسیع پیمانے پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نک براؤن نے ٹرمپ کے ہنگامی اعلان کو "جعلی” قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ امریکہ میں توانائی کی پیداوار اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔

نک براؤن نے سیٹل میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں کہاکہ یہ صدر کی جانب سے سنجیدہ یا قانونی کوشش نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ  یہ مسابقت کو ختم کرنے اور امریکہ کو ہمیشہ کے لئے گندے فوسل ایندھن کی طرف دھکیلنے کے بارے میں ہے۔

ٹرمپ نے اس سال کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے اپنے پہلے دن ہی یہ انتظامی حکم نامہ جاری کیا تھا۔ یہ تیل ، گیس ، کوئلہ اور دیگر فوسل ایندھن کے ذرائع کی توسیع کو فروغ دیتا ہے جبکہ واضح طور پر ہوا ، شمسی اور بیٹری پر مبنی توانائی کے اقدامات کو نظرانداز کرتا ہے۔

قانونی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم نامے کو کالعدم قرار دیا جائے اور وفاقی ایجنسیوں کو حکم کی بنیاد پر فاسٹ ٹریک پرمٹ جاری کرنے سے روکا جائے۔

اس مقدمے میں کیلیفورنیا، ایریزونا، کنیکٹی کٹ، الینوائے، میساچوسٹس، مینے، میری لینڈ، مشی گن، منی سوٹا، نیو جرسی، اوریگون، روڈ آئی لینڈ، ورمونٹ اور وسکونسن شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!