چین کے دارالحکومت بیجنگ کے سمر پیلس کی جھیل میں مینڈارن بطخیں تیررہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ سال ہوا اور پانی کے معیار میں مسلسل بہتری ہوئی۔
بیجنگ کے حیاتیاتی ماحول سے متعلق رپورٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں بیجنگ میں فضائی آلودگی کے اہم اشاریہ پی ایم 2.5 کی اوسط کثافت 30.5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھی، جو 2013 کے مقابلے میں 65.9 فیصد کم ہے۔ بلدیہ نے 290 دنوں تک ہوا کا عمدہ معیار ریکارڈ کیا جبکہ صرف 2 دن شدید فضائی آلودگی کے تھے۔
رپورٹ کے مطابق بلدیہ کے آبی معیار میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ بیجنگ کے 5 بڑے آبی نظاموں، جن کے دریاؤں کی مجموعی لمبائی 2,551.6 کلومیٹر ہے، میں سے 2024 میں 87.2 فیصد کو پانی کے اچھے معیار کا درجہ دیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.9 فیصد پوائنٹس اور 2013 کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد پوائنٹس کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیجنگ کا حیاتیاتی انڈیکس (ای آئی) گزشتہ سال 71.4 تھا جس میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 0.85 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر اپنے حیاتیاتی ماحول کے معیار میں مستقل بہتری دیکھ رہا ہے۔ 2020 سے 2024 کے دوران بیجنگ میں کل 7,121 اقسام کی جاندار انواع ریکارڈ کی گئیں، جن میں میٹھے پانی کی جیلی فش اور مشرقی سارس جیسی نایاب اقسام بھی شامل ہیں۔
بیجنگ بلدیہ کے حیاتیات اور ماحولیات کے ادارے کے نائب سربراہ لیو باؤشیان نے کہا کہ بیجنگ درست، سائنسی اور قانون کی بنیاد پر آلودگی پر قابو پانے کا عمل جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہر ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی کو ہم آہنگی سے فروغ دے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link