اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان نے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے بعد آپریشن شروع کردیا

پاکستان نے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے بعد آپریشن شروع کردیا

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر میں حکام کی جانب سے نافذ کردہ بلیک آؤٹ کے دوران ایک عمارت کامنظر-(شِنہوا)

اسلام آباد(شِنہوا)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے  بھارت کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزی کے بعد آپریشن شروع کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن "بنیان مرصوص” یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار شروع کردیا گیا ہے اور پورے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے ادھم پور میں ایک ایئر بیس کو تباہ کیا گیا ہے۔ بھارت کے صوبہ پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں بھی ایک ایئر بیس کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا مختلف دیگر مقامات پر حملے جاری ہیں۔

سرکاری ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ ابتدائی حملے میں بھارتی شہر بیاس میں براہموس میزائل کے ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ایک ترجمان نے ہفتہ کی علی الصبح بتایا کہ یہ کارروائی بھارت کی جانب سے پاکستان کے 3 فضائی اڈوں پر فضا سے زمین تک مار کرنے والے میزائل داغے جانے کے بعد کی گئی ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاکستانی علاقے میں بھارتی حملے اور اس کے بعد لائن آف کنٹرول پر پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!