اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیراعظم کا تحفظ خوراک اور مارکیٹ کے نظم وضبط کے...

چینی نائب وزیراعظم کا تحفظ خوراک اور مارکیٹ کے نظم وضبط کے ضابطے بہتر بنانے پر زور

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے شروع کردہ خوراک تحفظ قانون کے نفاذ سےمتعلق معائنہ کے نئے دور پر ایک اجلاس ہوا۔ (شِنہوا)

ژینگ ژو(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ نے خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے، منصفانہ اور مسابقتی مارکیٹ کے نظام کو برقرار رکھنے، چین کے صارفین کے ماحول کو بہتر بنانے اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن ژانگ گوچھنگ نے چین کے صوبہ ہینان کے معائنہ دورے کے موقع پر عوام کی زندگیوں اور صحت کے لئے خوراک کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کی جڑ پر موثر روک تھام، عمل کے دوران سخت انتظام اور خطرات پر سخت کنٹرول ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کوششوں میں کسی بھی مرحلے پر نرمی نہیں برتی جاسکتی۔

ژانگ نے کہا کہ مارکیٹ کی نگرانی اعلیٰ معیار کی ترقی اور عوام کی بہتر زندگی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ژانگ نے مسائل کی بروقت نشاندہی اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا جیسی نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے موثر نگرانی کو فروغ دینے اور نگرانی اور قانون نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ جانچ اور آزمائش کے عمل کا معیار اور استعداد بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

دریائے زرد کے سیلابی کنٹرول اور خشک سالی سے نمٹنے کے ہیڈکوارٹرز کے دورے میں ژانگ گوچھنگ نے بارش اور سیلاب کے رجحانات کے تجزیے کی بروقت اہمیت، خطرات کی نشاندہی کی شدت اور سیلاب کی تیاریوں کی مضبوطی پر بھی زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!