چین کے شمالی تیانجن میں ایک روزگار میلہ میں ایک بھرتی کرنے والی خاتون اشاروں کی زبان میں ملازمت کے متلاشی افراد سے بات چیت کررہی ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین بھر میں 2024 کے دوران 91 لاکھ 40 ہزار سے زائد معذور افراد کو ملازمت فراہم کی گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 لاکھ 12 ہزار زائد ہے۔
چین کے معذور افراد کی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام آبادی کے مقابلے میں چین کی معذور آبادی میں بنیادی طبی انشورنس معاہدے اور خاندانی ڈاکٹر سے معاہدہ کرنے کی شرح اوسطاً زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 86 لاکھ 60 ہزار سے زائد معذور افراد کو بنیادی بحالی کی خدمات حاصل ہوئیں اور تقریباً 5 لاکھ معذور بچوں نے بحالی امداد سے استفادہ کیا۔
چین میں 2024 کے اختتام تک 13 ہزار 297 معذوری بحالی کے ادارے تھے جس میں فعال عملے کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار تھی۔
سماجی تحفظ کے لحاظ 2024 کے دوران چین کے بنیادی عمررسیدگی بیمہ پروگرام کے تحت 2 کروڑ 74 لاکھ 80 ہزار سے زائد معذور افراد کا احاطہ کیا گیا اور 1 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کو پنشن دی گئی۔
گزشتہ برس کے اختتام تک معذور افراد کے لئےمجموعی طور پر 4 ہزار 614 خدمات مراکز تعمیر ہوچکے تھے جن میں 2 ہزار 250 میں جامع خدمات سہولیات اور 1 ہزار 246 میں بحالی سہولیات شامل تھیں۔
