اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات میں ٹیکس ریفنڈ...

چین میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات میں ٹیکس ریفنڈ کی بدولت اضافہ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں وین جندو پورٹ پر کسٹمز افسران سامان کی ’’خریداری پر ریفنڈ‘‘ کا معائنہ کرتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)یوم مئی کی حالیہ تعطیلات کے دوران چین میں غیرملکی سیاحوں کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی بڑی وجہ ملک کی حال ہی میں بہتر کی گئی ٹیکس ریفنڈ پالیسی کی بدولت چینی سیاحتی مقامات پر غیر ملکی سیاحوں کی زیادہ آمد ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو ختم ہونے والی 5 روزہ تعطیلات کے دوران غیرملکی سیاحوں کی جانب سے کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی بڑی کمپنی چائنہ یونین پے یا نیٹس یونین کلیئرنگ کارپوریشن کے ذریعے کی گئی لین دین کی تعداد میں تقریباً 245 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی لین دین کی مالیت میں 128 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موبائل پلیٹ فارمز پر ادائیگی کی مقبول چینی ایپ علی پے نے یکم سے 3 مئی کے درمیان غیرملکی سیاحوں کی خریداری میں 180 فیصد اضافہ رپورٹ کیا جبکہ وی چیٹ پے پر غیرملکی صارفین کی لین دین کا حجم اور مالیت گزشتہ سال کے اسی عرصے سے تقریباً 3 گنا بڑھ گئی۔

اندرون ملک خریداری میں یہ اضافہ غیر ملکی سیاحوں کو خرچ میں اضافے کی رغبت دلانے کی چین کی تازہ ترین کوشش کا ثمر ہے۔ اپریل کے آخر میں چین نے اپنی روانگی ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات متعارف کرائے جن میں کم از کم خریداری کی حد کو کم کرنا، کیش ریفنڈ کی حد بڑھانا، شراکت دار دکانوں کا نیٹ ورک بڑھانا اور دستیاب مصنوعات کی رینج کو وسیع کرنا شامل تھا۔

اب غیرملکی سیاح چین میں کسی ایک دکان پر ایک دن میں کم از کم 200 یوآن (تقریباً 27.75 امریکی ڈالر) خرچ کرنے اور دیگر ضروریات پوری کرکے ٹیکس ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ یہ ریفنڈ موبائل، بینک یا نقد کی شکل میں کئی صورتوں میں دستیاب ہیں۔ کیش ریفنڈ کی حد 20 ہزار یوآن تک بڑھا دی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!