چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی کاؤنٹی وویی کے قصبے وانگ ژائی میں خواتین چائے کی پتیاں چن رہی ہیں۔(شِنہوا)
گوئی یانگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ میں 2024 کے دوران چائے کی درآمد اور برآمد کا مجموعی حجم 4 لاکھ 28 ہزار 100 ٹن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 5.3 فیصد زیادہ ہے۔
یہ اعدادوشمار چائنہ ایسوسی ایشن فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ایگریکلچرل کوآپریشن کی چائے صنعت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل وے یو نے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں منعقدہ چائے کی صنعت پر ایک کانفرنس میں مین لینڈ کی چائے کی تجارت پر سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتائے۔
سال 2024 کے دوران مین لینڈ کی چائے کا درآمدی حجم 54 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 38.34 فیصد اضافہ ہے جبکہ چائے کا برآمدی حجم گزشتہ برس کی نسبت 1.79 فیصد اضافے سے 3 لاکھ 74 ہزار 100 ٹن رہا۔
رپورٹ کے مطابق برآمدی چائے میں بلیک ٹی سرفہرست رہی جو چائے کی کل درآمدات کا 77.63 فیصد ہے۔ سبز چائے برآمدات میں سرفہرست رہی جو گزشتہ برس مین لینڈ کے کل برآمدی حجم کا 86.57 فیصد تھی۔
2024 کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کو چائے کی برآمدات 3 لاکھ 22 ہزار 300 ٹن تک پہنچ گئی تھیں جو گزشتہ برس کی نسبت 2.22 فیصد زائد ہے۔
