چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے علاقے لین یی کے یی مینگ پہاڑوں میں سیاح پیدل آمدورفت کے پل سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین ہمیشہ اعلیٰ سطح کے کھلے پن، باہمی مفید تعاون اور عالمی معیشت کے لئے ترقی کا انجن بننے سے متعلق پرعزم رہے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ چینی معیشت کی لچکداری اسے بیرونی جھٹکوں کو برداشت کرنے کے قابل بناتی ہے، خاص کر یوم مئی کی تعطیلات کے دوران چینی معیشت کی تیزی نے قوم کے معاشی منظرنامے سے متعلق خدشات کی نفی کردی ہے۔
لین نے کہا کہ تعطیلات کے دوران بڑھتی کھپت چینی معیشت کی تیزی اور صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ یوم مئی کی 5 روزہ تعطیلات کے ہر دن غیر ملکیوں کی آمد و رفت اوسط تقریباً11لاکھ رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 43.1 فیصد زائد ہے۔ اس مدت کے دوران اندرون ملک سیاحت میں تقریباً 90 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ جاتی کھلے پن کے اقدامات غیر ملکی سیاحوں کے لئے ٹھوس کشش میں بدل رہے ہیں۔
لین نے حال ہی میں ختم ہونے والے کینٹن میلے میں غیر ملکی خریداروں کی شرکت اور موقع پر ریکارڈ متوقع برآمدی لین دین جیسے متعدد اشاروں کا حوالہ دیا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ عالمی کاروباری برادری چینی معیشت کی طویل مدتی ترقی کے حوالے سے پرامید ہے۔
لین نے کہا کہ عارضی اتارچڑھاؤ چینی معیشت کے دیو ہیکل جہاز کو غرق نہیں کر سکتا اور نہ ہی چینی عوام کو بہتر زندگی حاصل کرنے سے روک سکتا ہے۔ چین ہمیشہ اعلیٰ سطح کے کھلے پن، باہمی مفید تعاون اور عالمی معیشت کے لئے ترقی کا انجن بننے کے حوالے سے پرعزم رہے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link