اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے جنوبی علاقے میں چین اور کمبوڈیا کے ربڑ کی پیداوارکے...

چین کے جنوبی علاقے میں چین اور کمبوڈیا کے ربڑ کی پیداوارکے مرکز کا آغاز

چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور کمبوڈیا آہنی دوست ہیں جو بدلتے عالمی حالات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں-(شِنہوا)

نان ننگ(شِنہوا)ربڑ کی پیداوار کے چین-کمبوڈیا (نان ننگ) مرکز کا باضابطہ آغاز چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں کیا گیا۔

یہ نیا مرکز جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ صنعتی تعاون اور سرحد پار تجارت کو بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

نان ننگ جامع بانڈڈ زون میں واقع 7ہزار500 مربع میٹر کی سہولت میں ایک ربڑ مکسنگ لائن شامل ہے جس کی سالانہ گنجائش 24ہزار ٹن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک آر اینڈ ڈی سنٹر اور گودام بھی شامل ہے۔ اس منصوبے کو کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے سرمایہ کاروں کا تعاون حاصل ہے۔

تکنیکی معاونت اور موقع پر نگرانی تھائی لینڈ کے ماہرین کی ایک ٹیم فراہم کر رہی ہے۔

2026 تک اس مرکز پر 1.08 ارب یوآن (تقریباً 14کروڑ 98لاکھ امریکی ڈالر) کی سالانہ صنعتی پیداوار ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں تخمینہ ٹیکس شراکت 5کروڑ 40لاکھ یوآن سے زیادہ ہے۔

نان ننگ کے ڈپٹی میئر ژونگ ہونگ نے کہا کہ اس منصوبے پر صرف 79 دنوں میں عملدرآمد کیاگیا جو آسیان سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے شہر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آسیان چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا جس کی مجموعی تجارت 17.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہ ہے اور چین کی مجموعی تجارتی قدر کا 16.6 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!