اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 17 نئے پیشوں کی فہرست جاری

چین میں 17 نئے پیشوں کی فہرست جاری

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کےشہر ہاربن کے ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف  ٹیکنالوجی میں منعقدہ روزگار میلہ میں طلبا روزگار کی معلومات لے رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 17 نئے تسلیم شدہ پیشوں کی ایک فہرست جاری کردی گئی ہے۔

وزارت افرادی قوت اور سماجی تحفظ کے مطابق ان نئے پیشوں میں سرحد پار ای کامرس آپریشنز منیجر، ڈرون سوارم فلائٹ پلانر اور الیکٹرانک سرکٹ ڈیزائنر شامل ہیں۔

وزارت نے کام کی  42 نئی درجہ بندیوں کا بھی اعلان کیا ہے جو حالیہ برسوں میں اس کی سب سے بڑی توسیع ہے۔ ان میں جنریٹیو اے آئی سسٹمز ٹیسٹنگ، ذہین گودام آپریشنز اور دیکھ بھال شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق ان نئے پیشوں کا ابھرنا پیداوار اور روزمرہ کی زندگی میں بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے جو ملازمت تلاش کرنے والے چینی شہریوں خاص کر نوجوان نسل کے لئے نئی راہیں کھول رہا ہے۔

چین نے 2018 سے نئے پیشوں کی فہرست کا اجرا شروع کیا تھا ۔2019 سے 2024 تک وزارت افرادی قوت اورسماجی تحفظ 93 نئے پیشوں کو فہرست کا حصہ بناچکی ہے۔

رواں سال ملک کی سرکاری کارکردگی رپورٹ میں 2025 تک 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئی شہری ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے  جس کا مقصد سروے شدہ شہری بیروزگاری کا حصہ سال کے دوران تقریباً 5.5 فیصد رکھنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!